سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کانجو روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا، منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا، عوام شدید مشکلات کا شکار ہو گئے، حکومت کی جانب سے فلائی اوور کا منصوبہ بھی سرد خانے کی نظر ہوگیا۔ مینگورہ شہر تا کانجو روڈ پر پولیس لائن سے لے کر کانجو چوک تک گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہے، ٹریفک جام کا مسلہ معمول بن گیا جس کے باعث منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کانجو روڈ پر ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،اس مسلے کو حل کرنے کے لئے فلائی اوور کی منظوری بھی ہو چکی ہے اور باقاعدہ کام کا آغاز بھی ہوچکا تھا لیکن عرصہ گزر گیا فلائی اوور کا منصوبہ سرد خانے کی نظر ہوگیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت یا تو فلائی اوور کا منصوبہ مکمل کریں یا دریائے سوات پر مزید پل تعمیر کئے جائیں تاکہ ٹریفک کا مسلہ جلد از جلد حل ہو جائے۔