سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26نومبر2017ء)کانجو پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں2110گرام چرس اور اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا، گزشتہ روزکانجو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بخت ذادہ کی نگرانی میں پولیس نفری کے ہمراہ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے12مشتبہ افراد سمیت 24ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ جن کے قبضہ سے 2110گرم چرس، تین لیٹر دیسی شراب، دو عدد پستول،ایک عدد بندوقاور دونالہ برآمد کی گئی۔