سوات(زما سوات ڈاٹ کام:24فروری2018) کبل میں سرکاری سکولوں کے استانیوں نے پولیو ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا،اس حوالے سے تحصیل کبل کے سرکاری سکولوں کے استانیوں نے کانجو میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سکولوں کے استانیوں نے کہا کہ ہمارا کام سکولوں میں بچوں کو پڑھانا ہے نہ کہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانا،انہوں نے کہا یہ کام ایل ایچ ویز کا ہے جبکہ انتظامیہ ہم سے زبردستی یہ کام کروارہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیو ڈیوٹی سے انکار کردیا ہے۔
اشتہار