سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے میں پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق قلاگے تور شاہ ٹاپ میں پولیس اہلکار محمد ایاز جس کی عمر 48 سال تھی اور اوڈیگرام کا رہائشی تھا نے گزشتہ روز ہی ڈیوٹی جائن کی تھی اور پہلے ہی دن خود کو گولی مار دی۔ گزشتہ ہفتے پولیس اہلکار کا بھائی فوت ہوچکا تھا جس کے بعد محمد ایاز نے ڈیوٹی جائن کر لی تھی۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔