سوات(زما سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول کبل میں ایس آر ایس پی اور برٹش کونسل کی جانب سے مختلف گرلز پرائمری سکولوں کے درمیان ایک روزہ دوستی سپورٹس فیسٹول کا انعقا د کیا گیا۔ جس میں تحصیل کبل کے مختلف گرلز سکولوں کی طالبات نے شرکت کی۔جس کا مقصد نصا بی سرگرمیوں کیسا تھ سا تھ غیر نصا بی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور سکولوں سے باہر بچیوں کو سکولوں میں دا خلے اور بعد میں تفریحی ما حول فراہم کر نا مقصود تھا۔
اس حوالے سے گزشتہ روز کبل گرلز پرائمری سکول میں سپورٹس فیسٹول کا انعقا د کیا گیا جس میں گرلز پرائمری سکولوں کے SDEOنا ہید اختر، ASDOsکے علا وہ محکمہ تعلیم کے حکام بالا سمیت مختلف سکولوں کی بچیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بچیوں کے درمیان 100 میٹر ریس،دیگرمقابلوں میں 3لیگ، لیمن ان سپون، سکپنگ ریس سمیت دیگر مقابلے کئے گئے جس میں کامیابی حا صل کرنے والی طا لبا ت کو ایوارڈز دئے گئے۔پروگرام کی مہمان خصو صی SDEOنا ہید اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے سوات میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے اور بچیاں سکولو ں سے با ہر ہیں۔ SRSPاور بر ٹش کونسل اس طرح سرگرمیوں کو جاری رکھیں تا کہ سکولوں سے با ہر بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ تعلیمی میدان میں SRSPاور برٹش کونسل کی کار کر دگی نما یا ں ہے۔