سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) کبل ہسپتال میں بھرتی ہوئے تمام کلاس فور ملازمین نے سوشل میڈیا پر جاری جعلی پروپیگنڈہ کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دے دی۔ کبل ہسپتال کے کلاس فور ملازمین محمد عارف ولد محمد یونس،احسان اللہ ولد نادر خان،عصمت اللہ ولد محمد قیوم،رضوان علی ولد غلام حقانی،اشرف خان ولد شہزادہ،رضوان احمد ولد ملک احمد،سعید انور ولد میاں گل بشر،عمران خان ولد عبدالغنی نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست میں کہا ہے کہ ہمیں کبل اسپتال میں نوکریاں ملی ہے جس کے لئے ہم نے باقاعدہ درخواستیں جمع کرائی تھی،نوکریوں کے لئے نا ہی کسی نے ہماری سفارش کی اور نا ہی کسی نے ہم سے رقم کا مطالبہ کیا، ہم فی سبیل اللہ بھرتی ہوئے ہیں جن پر ہم اپنے حکومت خیبر پختونخوا اور محکمہ صحت کے شکرگزار ہے، درخواست میں لکھا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ شائع ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ کبل اسپتال میں پیسو کے عوض نوکریاں دی گئی ہے،یہ الزام مقامی ایم این اے پر نہیں بلکہ ہمارے اوپر بھی ہے ،یہ جعلی پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ،لہٰذہ ہم ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔