کبل (زما سوات): سوات کے علاقے کانجو میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 26 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت جواد ولد فضل ربی سکنہ علیگرامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو ٹیم نے زخمی کو فوری طور پر سول اسپتال کبل منتقل کردیا، جہاں اسے مزید طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔