سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوت کبل سی ٹی دھماکہ کے بعد ریسکیو ایند سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ ریسکیو1122 کے ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں ،پولیس اور پاک فوج کی جانب سے سی ٹی ڈی تھانے میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے ۔ آپریشن میں 18 شہیدوں اور70 کے قریب زخمیوں کو ملبے سے نکالا گیا۔ ریسکیو 1122 کی 200 سے زائد اہلکاروں، 32 ایمبولینسز اور ہیوی مشینری نے اس ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔