سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔25جولائی2017ء)سوات کے علاقے کبل قلاگئے میں غیرت کے نام پر جوان سالہ دوشیزہ کو قتل کردیا گیا ، قتل کے الزام میں باپ گرفتاربھائی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق کبل کے علاقے قلاگئے سریکوپ میں نوجوان دوشیزہ مسماۃ شاہ عزت دُختر گل مہ خان کوغیرت کے نام پر خاندان کی خواتین اور دیگر افراد نے زہریلی دوا پلاکر گلے میں پھند ا ڈال کر قتل کردیا ہے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے باپ گل مہ خان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقتولہ کا بھائی خان رحیم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ، پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکی کے باپ ملزم گل مہ خان ولد ترکانے،بیٹے خان رحیم،زوجہ گل مہ خان ، معشوق بی بی زوجہ امین ، حسن مینہ زوجہ شیر خان ، شاہی بخت زوجہ خان زیب اور شمیم زوجہ پانزیب نے مل کر مقتولہ کو زہر دینے کے بعد گلے میں پھند ا ڈال کر قتل کردیا ہے ، پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔