سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کبل میں دو نوجوانوں کی لاشیں بر آمد کرلی گئی ۔پولیس کے مطابق ایک نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی تھی جبکہ دوسرے کی لاش دریائے سوات سے برآمد کی گئی۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ گالوچ میں ایک نوجوان کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد کرلی گئی جسے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ،نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ علیگرامہ میں پیش آیا جہاں پر عزیز سکنہ رحیم آباد کی لاش دریائے سوات سے بر آمد کی گئی۔عزیز نامی نوجوان گزشتہ روز فضاگٹ کے مقام پر دریائے سوات میں ڈوب گیا تھا۔