کبل (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 16 مئی 2018ء) تحصیل کبل کے گاؤں ٹیغک میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے ہارڈوئیر کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی،20لاکھ سے زائد کا قیمتی سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل،عوام کا متاثرہ خاندان کے لئے حکومت سے امداد کی اپیل
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علی الصبح تحصیل کبل یوسی توتانوبانڈئی کے ٹیغک بازار میں واقع نوبل ہارڈوئیر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس سے دوکان میں موجود قیمتی اشیاء مکمل طور پر جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے مالک دکان عرفان نے نقصان کی لاگت 20لاکھ سے زائد بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دکان انکے زندگی بھر کی جمع پونجی تھی جس سے محروم ہوگیا اہلیان علاقہ نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی و صوبائی اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ خاندان کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے تعاون کو یقینی بنائیں۔