اشتہار

کبل واقعے پر وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیری میں ہینڈ گرنیڈ دھماکے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ درایں اثناء وزیر اعلی نے پولیس کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ درایں اثناء وزیر اعلی نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں پولیس کے قافلے پر نا معلوم افراد کے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے لئے پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور صوبے کے عوام اور حکومت پولیس شہداء کی ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اشتہار

CM Mehmood Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار