سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں کبل پولیس کو بڑی کامیابی،12 رکنی جرائم پیشہ گروپ کا اہم سرغنہ گرفتار،کبل ملوچ خوڑ سے برآمد ہونے والے مسخ شدہ لاش کے قتل کا اعتراف،ساتھیوں کی مدد سے تھانہ رحیم آباد کے حدود میں بھی قتل کا اعتراف جرم،کئی موٹر سائیکل چوری،ڈکیتیوں کا بھی اعتراف کرلیا،گروپ کے دو ساتھی گرفتار،دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے خفیہ ٹیم تشکیل،گروپ آئس اور دیگر نشہ کی سرگرمیوں میں ملوث،تفصیلات کے مطابق پولیس حکام اختر حیات خان گنڈا پور،ڈی آئی جی محمد علی خان گنڈاپور،ڈی پی او سوات کے خصوصی ہدایت پر یکم ستمبر 2023 سے تھانہ کبل کے حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ڈی ایس پی سرکل کبل حبیب شاہ،ایس ایچ او تھانہ کبل رحیم خان اور ان کی ٹیم نے تھانہ شاہ ڈھیرئی کے حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد کاروائی میں گرفتار تیمور ولد محمد خان نے پولیس کو اہم انکشاف کئے گئے اس حوالے تھانہ کبل میں ڈی ایس پی حبیب شاہ،ایس ایچ او رحیم خان نے بمعہ دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جاری مہم کے دوران تھانہ شاہ ڈھیرئی کے حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد کئی افراد گرفتار کئے گئے جس میں تیمور ولد محمد خان بھی گرفتار کرلیا گیا جس نے دوران تفتیش پولیس کو قتل،موٹر سائیکلوں کی چوری،دیگر جرائم،گھروں سے چوری،منشیات اور آئس کے حوالے اعتراف جرم کئے گئے انہوں نے مذید کہا کہ ملزم تیمور نے ہزارہ خوڑ ملوچ سے برآمد ہونے والے مسخ شدہ لاش اجمل آف ہزارہ کے قتل اور تھانہ رحیم آباد کے حدود میں دریائے سوات کے ساتھ دیگر ساتھیوں کی مدد سے ایک شخص کے قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف جرم کرلیا انہوں نے مذید بتایا کہ مزکورہ گروپ 12 ساتھیوں پر مشتمل ہے گروپ سے دو افراد گرفتار ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ایک خفیہ ٹیم کام پر لگا دیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ مزکورہ گروپ چوری،منشیات،آئس سمیت دیگر جرائم میں شریک ہیں ڈی ایس پی حبیب شاہ نے مذید بتایا کہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر خلاف جس جواں مردی سے یہ مہم چلائی یہ یقیناً پولیس کیلئے بڑی کامیابی ہے آئس اور منشیات جیسے لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنا بہت ضروری ہے تاکہ معاشرے پر منفی اثرات مرتب نہ ہو