کبل کے عوام نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کبل کے عوام نے  سوئی گیس کی غیرمنصفانہ تقسیم پر سوئی گیس افس میں دھرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کبل کے صدر غفور خان اور سابق ناظم عثمان غنی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس انچار ج نے کبل میں سیاسی بنیادوں پر کنکشن دئے ہیں جس کے خلاف عوام سراپا احتجاج  ہیں اور عدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوئی گیس انچارج میرویس نے تحصیل کبل کے عوام سے سراسر ظلم اور نا انصافی شروع کررکھی ہے اور انجینئر آمیر مقام کے منصوبوں پر سیاست چمکا رہے ہیں اور سالہا سال سے جمع کئے گئے ڈیمانڈ نوٹس والے صارفین کے بجائے سیاسی بنیادوں پر کنکشن دے رہے ہیں، جس کے خلاف بار بار حکام بالا کو شکایات کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ کئی بار اس سلسلے میں احتجاج بھی کیا گیا لیکن حالات جو ں کے توں ہے اور کنکشن سیاسی بنیادوں پر دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ فوری طور پر نہ روکا گیا اور منصفانہ طریقے سے کنکشن نہیں دیئے گئے تو اس سلسلے میں تحصیل کبل میں احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ عدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

GasKabalProtestSwat
Comments (0)
Add Comment