سوات(زما سوات ڈاٹ کام) نارتھ سکول اینڈکالج میں سالانہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پروانت خان نے کہا کہ بچوں کی جدید تعلیم وقت کی اہم ضروت ہے موجودہ دور میں تعلیم کے حوالے سے مقابلہ سخت ہے اور طلبا ء کو ہر شعبے میں کامیابیاں حاصل کرنے ہے انہوں نے مزید کہاکہ کتاب کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے اساتذہ کرام بچوں کے اخلاقیات پر زور دیں اس موقع پر ایک سو بچاس سے زائد ذہین اور مختلف شعبوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے ، تقریب میں بچوں کے والدین اور علاقے ماہرتعلیم نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ تقریب میں ہونہار طلباء نے خاکے ، تقاریر اور اپنے فنی مہارت کا مظاہرہ بھی کیا ۔