کراچی(ویب ڈیسک)کورنگی کی ایک فیکٹری کوایس اوپیزپرعمل نہ کرنے پرسیل کردیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کی ٹوئٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ایس اوپیزپرعمل نہ کرنے پرفیکٹری کوسیل کردیا گیا ہے۔ فیکٹری نے سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایس اوپی پرعمل نہیں کیا تھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد صنعتوں کوجزوی کھولا گیا ہے تاہم بازاراوردکانیں کھولنے کے لیے ایس اوپی بدھ تک تیارکرلیا جائے گا، ایس اوپی کی خلاف ورزی کرنے والے بازارسیل کردیے جائیں گے۔