اشتہار

کروڑوں روپے مالیت کے منصوبے غریب افراد کو فائدہ پہنچا رہے ہیں،امجد محمود امجد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ہیلپنگ ہینڈ پاکستان کے ایگزیکیوشن منیجر امجد محمود امجد نے کہاہے کہ ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے سال 2005 سے شروع ہونے والا خدمت کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں کروڑوں روپے مالیت کے سینکڑوں منصوبہ جات سے لاکھوں غریب اور بے بس افراد کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ خدمت کا یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے خیبر پختونخوا ریجن کے حالیہ دورے کے دوران سوات، شانگلہ، دیر، مانسہرہ سمیت دیگر مختلف علاقوں میں منعقدہ تقریبات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے دوران ہیلپنگ ہینڈ پاکستان کے فیلڈ ورکرز کا کردار مثالی رہا،سب نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر متاثر ین تک حفاظتی اور کھانے پینے کا سامان پہنچایا، اس سارے کام میں درد دل رکھنے والے خواتین و حضرات کا کردار مثالی ہے،جن کے عطیات اور مادی تحائف سے یہ سب ممکن ہوا۔ خیبرپختونخوا ریجن کے جاری منصوبہ جات کے حوالہ سے انہوں نے بتایا کہ اس وقت صوبہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں یتامیٰ، معذور بچوں و افراد کی کفالت، خواتین کی فنی و تعلیمی تربیت اور روزگار کے بہتری کے منصوبہ جات جاری ہیں۔ جن سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے فیلڈ سٹاف کے خلوص اور کام کو سراہتے ہوئے مزید محنت، لگن اور خلوص سے کام کرنے کی تلقین کی۔اس دورے کے دوران خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے ریجنل منیجر امین اللہ بھی ہمراہ تھے

اشتہار

Helping Hand
Comments (0)
Add Comment

اشتہار