اشتہار

کرپشن کے خاتمے کے لئے عزیزاللہ گران اورسنیٹر فیصل جاوید میں اتفاق

اشتہار

زماسوات ڈاٹ کام (29اپریل2019ء)کرپشن کی مکمل بیخ کنی کیلئے ایم پی اے عزیزاللہ گران اورسنیٹر فیصل جاوید میں اتفاق، کرپشن فری پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے لئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کاعزم، عزیز اللہ گران نے سنیٹرفیصل جاوید کوکرپشن اورپارٹی امور کے حوالے سے آگاہ کردیا، عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کاعہد، تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات عزیز اللہ گران خان اورپی ٹی آئی رہنما فضل ربی بھائی اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما اورسنیٹر فیصل جاویدسے ملاقات کرکے ان کو اب تک کرپشن کے خلاف ہونیوالی جدوجہد کے حوالے سے اگاہ کردیا۔ عزیز اللہ گران نے سنیٹرفیصل جاوید کو بعض حکومتی اورسرکاری لوگوں کے کرپشن کے حوالے سے ثبوت بھی فراہم کردی، سنیٹرفیصل جاویدنے عزیزاللہ گران کویقین دلایاکہ ان کی طرف سے کرپشن کے جوثبوت دی گئی ہے۔ وہ وزیراعظم تک پہنچائیں گے، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ کرپشن کی مکمل بیخ کنی کی جائیگی۔ اورجوبھی کرپشن میں ملوث پایاگیاان کوکیفرکردار تک پہنچایاجائیگا۔

اشتہار

Aziz ullah GranCorruptionMPA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار