سوات(زما سوات ڈاٹ کام)تھانہ سیدوشریف کے ایس ایچ او فضل رحیم کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ دور دراز پہاڑی علاقوں ایلم، جوزو کھنڈاوں سر، گٹ، اور سر باب میں امن او مان کو بر قرار رکھنے کے لئے سرچ اپریشن کیا گیا، اپریشن کے دوران کوکڑئ چوکی کے انچارچ شیر عالم خان بھی موجود تھے۔مختلف علاقوں کے مشران سے بھی ملاقاتیں ہوئی، علاقہ مشران نے پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی، ایس ایچ او فضل رحیم خان نے علاقہ عمائدین سے ملاقات کے دوران پولیس اور عوام کے درمیان اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی طرف سے ہر قسم تعاون کا عزم کیا اور علاقہ کے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں۔