کلاس فور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، فضل حیات صدرجبکہ عبدالاکبر جنرل سیکرٹری منتخب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) آل سوات کلاس فور ایسی ایشن کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے لئے فضل حیات کو صدر جبکہ عبدالاکبر کو جنرل سیکرٹڑی منتخب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آل کلاس فور سوات ایسوسی ایشن کے صدر سید خطاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے فضل حیات صدر جبکہ عبدالاکبر کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔دونوں عہدیداروں کے انتخاب پر کلاس فور ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خورشید علی ،سینئر نائب صدر اکرام اللہ،صابر خان اور پردل خان نے مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں کلاس فور کی بہتر نمائندگی کریں گے اور مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے

Class4
Comments (0)
Add Comment