اشتہار

کمر توڑ اور ہلاکت خیز مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،محمد امین

اشتہار

سوات  (زما سوات ڈاٹ کام)   امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ حکومت غیر جمہوری قوتوں کی بے ساکھیوں کے سہارے مزید نہیں چل سکتی،کمر توڑ اور ہلاکت خیز مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ادویات اور اشیاء خورد ونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں،حکومت کا کنٹرول کہی پر بھی نظر نہیں آرہا،پی ٹی آئی ٹائیگرز کی بازاروں میں مداخلت کی وجہ سے مزید انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔جماعت اسلامی حکومت کیخلاف مؤ ثر تحریک شروع کر رہی ہے،کارکنان ابھی سے تیاری شروع کریں۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے محمد امین نے تحصیل کبل میں دیولئی،سرسینئی،کبل،کانجو اور برہ بانڈئی میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سوات مفتی شیر محمد اور امیر جماعت اسلامی تحصیل کبل حاجی رحمت علی بھی موجو د تھے۔

اشتہار

M amin
Comments (0)
Add Comment

اشتہار