سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی ہدایت پر کمسن اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کا آغازکردیا گیا ہے۔کریک ڈاؤن کا آغاز آئے روز بڑھتے ہوئے موٹر سائیکل حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ جو کہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ضلع بھر میں جاری کریک ڈاون کے دوران 440 موٹر سائیکلوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل ہر گز نہ دے اور نہ چلانے کی اجازت دیں۔