سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 اکتوبر 2018ء) سوات پولیس نے کمسن ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا اب تک 28ایف آئی آر درج اور129کمسن موٹرسائیکل سواروں نے بیان حلفی بھی جمع کرادئیے ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انورنے واضح کیا ہے کہ جاری آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی والدین اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے نہ دیں گزشتہ تین روزکے دوران کمسن ڈرائیوروں کیخلاف 28 ایف آئی آر درج کردی گئی ہیں جبکہ129کمسن ڈرائیوروں کے والدین نے آئندہ اپنے بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے کا بیان حلفی جمع کرادیا ہے ڈی پی او سوات نے تلقین کی ہے کہ والدین اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے نہ دیں تاکہ ملک کے مستقبل کے یہ معمارٹریفک حادثات سے بچ سکیں کیونکہ کمسن ڈرائیور مختلف حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ جاتی ہے انہوں نے نوجوان ڈرائیوروں سے بھی اپیل کی کہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں احتیاط سے گاڑی چلائیں ون ویلنگ اور تیزرفتاری کا انجام موت یا ہمیشہ کی معذوری ہے سید اشفاق انورنے کہا کہ تمام ڈرائیور ٹریفک قوانین کا احترام کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائیں۔