سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 28 آگست 2018ء) کبل کے علاقہ برہ بانڈئی کے گاؤں غوریجو میں گزشتہ روز کنویں میں گیس بھرجانے سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جانبحق ۔تفصیلات کے مطابق کنویں میں برتن گرگئے تھے جن کو نکالنے کی غرض لائق زادہ ولد شیر بہادر سکنہ کوزہ بانڈی حال غوریجہ کنویں میں اترگیا تو گیس بھرجانے کی وجہ سے بیہوش ہوگیا لہٰذا اس کو بچانے کیلے رحیم زادہ بھی کنویں میں اترگیا تو وہ بھی بے ہوش ہوگیا اب ان دونوں کو بچانے کیلے تیسرا شخص سید رحمان ولد عبدالغفار سکنہ غوریجہ کنویں میں اترگیا تو وہ بھی بے ہوش ہوگیا بود ازاں ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے تینوں کو نکالنکر سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور تینوں جان کی بازی ہار گئے۔