اسلام آباد(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں شدید برف باری کے بعد ائرپورٹ پر پی آئی اے کا جہاز رن وے پر پھنس گیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 363 کو صبح 5 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانا تھا لیکن شدید برف باری کے باعث روانہ نہ ہوسکا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق ایسے موسم میں ڈی آئسنگ کی ضرورت پڑتی ہے جو کوئٹہ ائرپورٹ کے پاس مہیا نہیں۔ کوئٹہ ائرپورٹ پر ضروری سامان نہ ہونے کے باعث ديگر پانچ پروازيں بھی منسوخ کر دی گئی ہيں۔ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔