کوئٹہ: شیخ زاید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص انتقال کرگیا

کوئٹہ: شیخ زاید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص انتقال کرگیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) شیخ زاید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص انتقال کرگیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زاید اسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق متوفی گزشتہ روز تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا جہاں اسے کورونا کے شبے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ ڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ انتقال کرنے والے شخص میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ دوسری جانب متوفی کی بیٹی نے الزام لگایا کہ میرےوالد کی حالت خراب تھی لیکن اسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا جب کہ اسپتال میں انتظامات انتہائی ناقص تھے، پینے کا پانی بھی میسر نہیں تھا۔

Baluchistan corona virusbaluchistan corona virus deathCorona VirusPAKISTAN CORONA VIRUS
Comments (0)
Add Comment