کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں آئل ٹینکر کا سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر آل ٹینکر کا سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ امدادی ادارے فوری طور پر پہنچے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حادثے کے مزید دو زخمی بھی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔