اشتہار

کورونا: رمضان بازار لگانے کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کا فیصلہ

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کی وجہ سے رمضان المبارک میں بازار لگانے کے لیے خصوصی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق حکمت عملی اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ قومی رابطہ کمیٹی سے حتمی فیصلے کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بعد از 14 اپریل مختلف شعبوں کے لیے سفارشات اور صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز تیار کرلی گئی ہیں، مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے۔

 

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علما کی مشاورت سے تیار ہوں گی، تراویح، نمازیں اور روزہ کشائی کے حوالے سے امور طے کیے جائیں گے، اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو علما سے مشاورت کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے تاہم تعمیراتی شعبے سمیت مخصوص شعبوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

اشتہار

corona in pakistanCorona VirusramzanRamzan Bazar
Comments (0)
Add Comment

اشتہار