اشتہار

کورونا سے بچاو کے لئے ویکسین لگانا ضروری ہے، ڈاکٹر صائمہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا کی صدرڈاکٹر صائمہ نے کہا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانا ضروری ہے،وائرس سے بچاؤ اورروک تھام کیلئے ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہوچکاہے،پہلے مرحلے میں محکمہ صحت سے وابستہ افراد کو ویکسین لگائی گئی،دوسرے مرحلے میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا کی صدرڈاکٹر صائمہ اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیرازنے ڈپٹی ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر راحت علی خان کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانا ضروری ہے اس لئے حکومت نے پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکروں کیلئے ویکسین فراہم کی پہلے مرحلے میں محکمہ صحت سے وابستہ افراد کو ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے جس کے بعد ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو یہ ویکسین لگائی جائے گی لہٰذہ انہیں چاہئے کہ وہ رجسٹریشن کیلئے 1166پر اپنے شناختی کارڈ کا نمبر بھیجیں تاکہ انہیں بروقت ویکسین فراہم کی جاسکے،انہوں نے کہاکہ کرونا سے محفوظ رہنے کیلئے لگائی جانے والی ویکسین کے کوئی مضر اثرات نہیں بلکہ موجودہ وقت میں اس مرض سے بچاؤ کیلئے یہ معاؤن دواہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے کرونا لہر میں لوگوں کو اس وباء سے محفوظ رہنے کیلئے آگاہی پروگرام کئے اور مختلف فورم سے عوام کو شعوردیا انہیں حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیااوراس حوالے سے دن رات مسلسل کام کیا اب جبکہ حالات میں بہتری آئی تو اب لوگوں کو ویکسین کی افادیت سے آگاہ کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں لہٰذہ اس سلسلے میں میڈیا ہمارا ساتھ دے تاہم عوام تک بروقت یہ پیغام پہنچ سکے،اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرراحت علی خان نے کہاکہ سوات میں کرونا کنٹرول ہے اور دیگرعلاقوں کے نسبت یہاں پر متاثرہ مریضوں کی تعدادبہت کم ہے اور ویکسین لگانے سے اس مرض پر قابو پایا جائے گاتاہم ویکسین کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پرعمل بھی ضروری ہے لہٰذہ عوام اس ضمن میں ایس او پیز پر مکمل طورپر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

اشتہار

Dr SaimaPress Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار