کورونا سے ہلاکتوں کی تدفین کیلئے قائم قبرستان پر تنازع

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے قائم قبرستان کی زمین پر سندھ حکومت اور پاکستان اسٹیل ملز کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیل نے سندھ بورڈ آف ریوینیو، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں پاکستان اسٹیل ملز نے قبرستان کا قیام غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

اسٹیل ملز انتظامیہ کا مؤقف ہے کورونا قبرستان پاکستان اسٹیل کی اراضی پر تجاوزات ہیں جب کہ قبرستان میں دو میتوں کی تدفین بھی کی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ شہری حکومت نےکورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے 5 قبرستان مختص کیے ہیں جس میں ملیر میں قائم قبرستان بھی شامل ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 66 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی 3053 ہو گئی ہے۔

corona in karachicorona qabristanCorona Virus
Comments (0)
Add Comment