سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے پیش نظر تاجربرادری اور انتظامیہ میں کاروباری اداروں کے لئے شیڈول پر اتفاق، نانبائی کی دکانیں اورمیڈیکل سٹور ز 24گھنٹے کھلے رہیں گے، ہوٹلوں میں مہمانوں کوٹھہرانے پر پابندی عائد،ریسٹورنٹس میں لوگوں کو اکھٹے کرنے پر بھی پابندی ہوگی، البتہ پارسل فراہم کرسکیں گے، سبزی وفروٹ فروشوں، آٹا کی دکانیں اوراشیائے خوردونوش کی دکانیں بھی کھلی رہے گی، تاجروں کی طرف سے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی، انتظامیہ کی تاجروں کے درمیان ہونے والی بیٹھک میں اہم فیصلے کئے گئے، تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر صوبہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے جاری ہدایات کی روشنی میں سوات تاجربرادری اورانتظامیہ کے درمیان ایک غیرمعمولی بیٹھک ہوئی جس میں سوات ٹریدرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے تاجروں کی نمائندگی کی جس میں ڈاکٹرخالدمحمودخان کے علاوہ دیگرتاجررہنماء شریک تھے۔
جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامرعلی اوردیگرمتعلقہ حکام نے بھی شرکت کی، اس موقع پر کرونا وائرس کے پیش نظر کاروباری اداروں کیلئے شیڈول پربحث ہوئی اور اس بابت پر اتفاق کیاگیاکہ اس وائرس کے حوالے سے جواحتیاطی تدابیر حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے کی جارہی ہے تاجر برادری اس کو کامیاب بنانے میں بھرپور کرداراداکریگی، اجلاس میں کاروباری اداروں کیلئے ذیل شیڈول پراتفاق کیاگیا، جس کے تحت نانبائی کے دکانیں، میڈیکل سٹورز 24گھنٹے کھلی رہیں گے، ہوٹلوں میں لوگوں یامہمانوں کو نہیں ٹھہرایاجائیگا ریسٹورنٹس صرف پارسل ارسال کرسکیں گے جبکہ اشیائے خوردونوش کی دکانیں، سبزی وفروٹ کی دکانیں اورآٹا کی دُکانیں بھی کھلی رہے گی اے سی عامرعلی نے تعاون پر تاجربرادری کاشکریہ اداکیا۔