ات(زما سوات ڈاٹ کام)کوروناوائرس کے خدشات کے پیش نظرڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم خان اور کیجولٹی انچارج طارق خان نے سیدو شریف کیجولٹی ہسپتال کے باہر کیجولٹی کے احاطے میں خصوصی فلو اوپی ڈی کاانعقاد کردیا ہے۔ خصوصی فلو اوپی ڈی میں اگرکوئی ایسا کیس سامنے آجائے تو کیجولٹی کے مریض اور سٹاف اس وائرس سے محفوظ رہیں گے ۔اس حوالے سے ڈی ایم ایس ڈاکٹرمحمد سلیم خان،ڈی ایم ایس ملک سعد اللہ خان،کیجولٹی انچارج طارق خان،کیجولٹی سپروائزرروزی احسان اور دیگر نے خصوصی فلو اوپی ڈی کا معائنہ کیا۔