سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی تین روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ۔ اتوار22 مارچ سے منگل 24 مارچ تک تمام بازار بند رہیں گے ۔ میڈیکل ٹورز،کریانے کی دکانیں اور سبزی کی دکانیں کھلی رکھنے کی ہدایات بھی جاری۔صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں صوبہ بھر میں تین روز تک بازاریں، مارکیٹس ،شاپنگ مال بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔
جس کے مطابق اتوار سے منگل تک تمام بازاریں بند رہیں گی ۔ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں بازاریں بند کرادی گئی ، ضلعی انتظامیہ نے تین دن کیلئے مینگورہ شہر کے بازاروں کو لاک ڈاون کردیا ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد صوبہ بھرمیں دو روز کیلئے لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچاو ممکن ہوسکے، اعلان کے بعد مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے دکانوں بازاروں مارکیٹوں کو بند کردیا گیا ہے ۔