کورونا وائرس، سوات میں بھی دفعہ 144 نافذ کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کورونا وائرس کے پیش نظر زیر دفعہ 144 سی آر پی سی ضلع بھر میں شادی ہالوں،مویشی منڈیوں، شوز، میلوں، سنیما ہالز، سیمینارز، ورکشاپس اور 5 سے زیادہ لوگوں کے اجتماع پر عرصہ ایک ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کردی ہے اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188 کے تحت سخت کاروائی ہوگی اس امر کا اطلاق فوری طور پر ضلع سوات کے طول وعرض میں ہوگا۔

CORONADCSwat
Comments (0)
Add Comment