سوات (زما سوات ڈاٹ کام)صوبائی حکومت کے احکامات،کرونا کے سدباب کیلئے مینگورہ سٹی میں ڈبلیو ایس ایس سی کا بڑا قدم،شہر میں دو سو سے زائد مقامات پر ہاتھ دھونے کا انتظام،سنیٹائزر اور صابن بھی فراہم جسکا باقاعدہ افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ضلع فضل حکیم خان کریں گے،ملک میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر صوبائی حکومت کی ہدایات پر ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کی جانب سے بڑا قدم اٹھا گیا اس سلسلے میں گزشتہ روز سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے ڈبلیوا یس ایس سی کے جنرل منیجر کے ہمراہ مینگورہ شہر کا دورہ کیا۔
اور اس موقع پر مین جی ٹی روڈ، نیو روڈ، سہراب چوک، تاج چوک، گلشن چوک، حاجی بابا سمیت دیگر مقامات پر دو سو جگہوں کی نشاندہی کی جہاں پر ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے آج ہاتھ دھونے کیلئے سماوال لگا ئے جائینگے اور وہاں پر سنیٹائزر اور صابن بھی فراہم کیا جایئگا جہاں پر شہر میں آنے والے لوگوں سے ہاتھ دھونے کی اپیل کی گئی تاکہ وائرس کا سدباب کیا جا سکیں، صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح آج صبح دس بجے ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان کرینگے اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کے جنرل منیجر آصف سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایک ماہ کیلئے مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کیلئے ڈبلیو ایس ایس سی کا عملہ تعینات کیا گیا ہے اور وقفے وقفے سے پانی کی دستیابی اور سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی اور ایک ماہ بعد حالات کو دیکھتے ہوئے مذید توسیع کا فیصلہ کیا جایئگا لیکن ابھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ سنیٹری ورکرز کو بھی گند فوری طور پر اٹھا کر ٹھکانے لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔