اسلام آباد(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت نے چین کے دورے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ہیلتھ کمیشن کے ترجمان نے عالمی ادارہ صحت کے دورے کے بارے میں ایک میڈیا کے بریفنگ کے دوران بتایا۔ ترجمان نے بتایا کہ عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کا ایک وفد 17 فروری کو چین کا دورہ کرے گا، وفدبیجنگ، گوانگ ڈونگ اور سیچوان کا دورہ کرے گا۔
واضح رہے کہ جان لیوا کورونا وائرس سے چین میں مجموعی طور پر 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 1700 سے تجاوز کر گئی ہے۔ چین کے صوبے ہوبئی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی تصدیق دنیا کے 30 ممالک میں ہو چکی ہے جب کہ چین سے باہر ہانگ کانگ، فلپائن، جاپان اور فرانس اور یورپ میں بھی وائرس سے ہلاکت کا ایک ایک کیس سامنے آچکا ہے۔ کورونا وائرس نے جہاں انسانی زندگیوں کو متاثر کیا ہے وہیں معاشی ترقی کو بھی خاصہ نقصان پہنچایا ہےجس کے بارے میں عالمی مالیاتی ادارے برائے (آئی ایم ایف) نے خبر دار کیا ہے کہ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس 2020 میں عالمی ترقی کی شرح کو متاثر کرسکتا ہے۔