اشتہار

کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس پاکستان نہ پہنچ سکیں

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جاپان سے پرواز مسوخ ہونے کے باعث کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے پرائمر کٹ پاکستان نہ پہنچ سکی۔ گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے لیب ڈویژن کے انچارج ڈاکٹر محمد سلیمان نے بتایا تھا کہ جاپان نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک ہزار نمونوں کی کٹس پاکستان بھجوا دی ہیں جو جمعے کی صبح موصول ہوں گی جس کے بعد کم از کم ایک ہزار مشتبہ نمونوں کی تشخیص کے قابل ہوجائیں گے۔
تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ جاپان سے پرواز منسوخ ہونے کے باعث قومی ادارہ صحت برائے اسلام آباد کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے پرائمر کٹ موصول نہیں ہوسکیں۔ ذرائع کا کا کہنا ہے کہ پرائمر کٹ آنے کے بعد ہی مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے جاسکیں گے اور اس کے حصول کے بعد ہی این آئی ایچ سے کورونا وائرس کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت پرائمر کٹ جلد منگوانے کیلئے سرگرم ہے۔ ڈاکٹر محمد سلیمان کے مطابق اِس وقت قومی ادارہ برائے صحت تقریباً تمام وائرسز کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن چونکہ کورونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے، اس لیے اس کی تشخیص میں استعمال ہونے والے پرائمرز یا کیمیکلز پاکستان میں تیار نہیں ہورہے۔

اشتہار

AccidentArmyArrestedChinacode of conduct pakistanCORONA VIRASFazal HakeemFireFiringhospitalImran KhaninjuredKabalPakistanPolicePPPPTiSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار