سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ اسحاق میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا،متاثرہ خاتون میں وائرس کی تصدیق ہو گئی، پورے محلے کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ اسحاق میں ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، تصدیق کے بعد انتظامیہ نے پورے محلے کو قرنطینہ قرار دے دیا اور لوگوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون مٹہ میں ایک غم میں شرکت کے لئے گئی ہوئی تھی،میڈیکل ٹیم نے گھر کے دیگر افراد سے نمونے حاصل کر لئے ہیں۔مینگورہ میں کورونا کا پازیٹیو کیس سامنے آنے کے بعد ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد13 ہو گئی ہے ۔