اشتہار

کوزہ بانڈی میں موٹر کار میں سوار دو افراد کا ایک دوسرے پر فائرنگ،دونوں جاں بحق

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 16 ستمبر 2018ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈی میں موٹر کار میں سوار دو افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ سے دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں چلتی کار میں سوار افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ کار سواروں نے رات گئے دو افراد کو لفٹ مانگنے پر سوار کرایا۔ راستے میں کسی بات پر فائرنگ ہوئی۔ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی ایس پی کبل سرکل شیر حسن کے مطابق گزشتہ رات ملاکنڈ ایجنسی کے تین افراد ڈرائیور جمیل ارشد، واجد شاہ اور محمد عمران کار نمبر 6437 میں جارہے تھے کہ ڈھیرئی (کانجو) کے قریب دو افراد ڈاکٹر فضل کریم سکنہ چپریال اور اس کے ذاتی ملازم نجم الدین سکنہ لنڈی کوتل نے لفٹ مانگی۔ دونوں گاڑی میں سوار ہوئے، تو برہ بانڈئی کے قریب گاڑی میں کسی غلطی فہمی کی بنا پر ڈاکٹر فضل کریم نے فائرنگ کرکے واجد شاہ کو قتل کردیا، جس پر جمیل ارشد نے مبینہ طور پر جوابی فائرنگ کرکے ڈاکٹر فضل کریم کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔ کانجو پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تینوں افراد سے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ غلط فہمی کی بنا پر کی گئی ہے۔

اشتہار

بٹ خیلہ کے رہائشیپولیستحصیل کبلجاں بحقدونوں افراد موقع پر ہی جانبحقسواتکوزہ بانڈئیموٹر کار میں سوادو افراد کا ایک دوسرے پر فائرنگنامعلوم وجوہات
Comments (0)
Add Comment

اشتہار