سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کالام اتروڑ مستحق لوگوں سے رقوم میں کٹوتی معاملہ میں مبینہ ملوث تیسرا ملزم قانون کی گرفت سے آزاد، ابتدائی طور پر اس کیس میں تین افراد کے نام آئے تھے جنہیں کالام پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا تھا اور ان ملزمان کی تصاویر ڈی سی سوات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی جاری کردیں تھیں مگر بعد میں وہ تصاویر ڈیلیٹ کردی گئیں۔ آزاد ہونے والے مبینہ ملزم کی پہچان احسان رحیم ولد رحیم داد کے نام سے ہوئی ہے اور مقامی ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم کا پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر سے قریبی تعلقات ہیں۔ مبینہ ملزم کے بابت باربار ایس ایچ او تھانہ کالام اکبر حسین سے استفسار کیا گیا کہ انہیں کس جرم میں حوالات میں بند کرکے تصویر جاری کرائی اور پھر کس طرح اور کس قانون کے تحت اس کو رہا کیا گیا مگر ایس ایچ او صرف ایک ہی بات باربار دہرا رہا ہے کہ اس نے اے سے بحرین کے حکم کی تعمیل کی ہے جبکہ احسان رحیم کی بابت کچھ بھی بتانے سے گریز کررہے ہیں۔