کوکارئی، مدینہ سکول کی استانی کا دوسری جماعت کی بچیوں پر تشدد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ کوکارئی میں نجی سکول کی استانی کا دوسری جماعت کی بچیوں پر شدید تشدد، تشدد سے بچیوں کے جسم پر نشانات پڑ گئے، والدین نے سکول انتظامیہ اور استانی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ، مینگورہ کے علاقہ کوکارئی میں مدینہ سکول کے دوسری جماعت کی بچیوں آٹھ سالہ الوینہ دخترعصمت علی اور آٹھ سالہ منزہ دختر برکت علی کو استانی مس اقصیٰ نے تشدد کا نشانہ بنایا، بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کو چھڑی  سے مارا گیا ہے جس سے اُن کے جسم پر نشانات پڑ گئے ہیں۔ والدین کا موقف ہے کہ اس ھوالے سے وہ قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں اور ہم اعلیٰ حکام و متعلقہ اداروں سے مذکورہ تعلیمی ادارے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

School Kid
Comments (0)
Add Comment