سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 دسمبر 2018ء) مینگورہ کے نواحی علاقہ کوکارئی میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین لڑائی، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ، ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق کوکارئی میں زمین کے تنازعہ پر ملزمان عمر رحمان، عمر عالم اور ان کے والد کابل نے مخالفین پر مبینہ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عجب خان ولد حضرت ہلال موقع پر جاں بحق اور سرتاج زخمی ہوگیا، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او روشن علی کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ایک کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔