سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ کوکارئی میں نوجوان کے قتل کا سراغ مل گیا،پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل ” کلہاڑی ” بھی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق بارہ دسمبر کو کوکارئی کے علاقہ کلیا میں نوجوان اختر علی ولد علی اختیار کی لاش ملی تھی جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا گیا اور اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ ملزمان عمر باچا اور عمر سید سکنہ کوکارئی کو گرفتار کرلیا گیا اور اُن کی نشاندہی پر آلہ قتل کلہاڑی بھی بر آمد کرلی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور قتل کی وجہ وقتی تکرار بتائی جا رہی ہے۔