تحریر: ایمن زیب
سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے خبر وائرل ہورہی ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے یتیم بچوں اور بچیوں کیلئے میٹرک سے لیکر بیچلر لیول تک فری تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کے ویب سائٹ فیس بک پر (Rahnuma News) نامی چینل نے دعوایٰ کیا ہے کہ
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے یتیم بچے بچیوں کیلئے میٹرک سے بیچلر لیول تک فری تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اگر آپ کے اردگرد کوئی یتیم بچہ بچی ہے جو تعلیم حاصل کرنا چاہے تو ان کو لازمی اطلاع دیں کہ وہ اپنے علاقے کے ریجنل آفس رابطہ کریں تا کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ داخلے کی آخری تاریخ 16 دسمبر ہے۔
یہ ایک ویڈیو پوسٹ ہے جس میں مختلف تصاویر بھی دکھائے گئے ہے
صارفین بھی بنا سوچے سمجھے خبر کو خوب شیئر کر رہے ہے جس کی وجہ سے خبر کافی وائرل ہے
فیکٹ چیک
ہمارے زرائع کی مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی کے انتظامیہ نے خبر کو فیک قرار دے دیا ہے یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے اس طرح کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہواہے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں جھوٹ پر مبنی ہے علامہ اقبال یونیورسٹی کا اس طرح کی خبروں سے کوئی تعلق نہیں ہم ان تمام خبروں کی بھر پور مزمت اور تردید کرتے ہے۔