سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 16 مئی 2018ء) سوات کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن کا ڈرگ ایکٹ 2017کے نفاذ کے خلاف ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہا، ہسپتالوں میں مریضوں کا برا حال، دن بھر مریض ادویات کو ڈھونڈتے رہے ۔ سوات کمیسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن کے صدر خواجہ رشید اقبال کی کال پر مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہا ، احتجاجی مظاہرہ اور نشاط چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئیاس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، ڈاکٹر خالد محمود ، عبدالعلی اشناء ، عبداللہ یوسفزئی ، اقبال حسین بالے اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیسٹوں کے مطالبات جائز ہیں اور حکومت ان پر پانبدی لگاکر ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی پر مجبور کررہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ اگرہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے توعدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے ، انہوں نے مطالبات کے منظوری تک غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا اور پشاور کے جلسہ میں بھر پور شرکت کا اعلان کردیا۔
صوبے کی دیگر علاقوں کی طرح مٹہ بازار سمیت پورے مٹہ تحصیل میں تمام میڈیکل سٹور احتجاجاً بند رہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا عوام ادویات کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھےایمرجنسی ادویات نہ ملنے پر لوگوں کی شدید رد عمل تفصیلات کے مطابق صوبے کی دیگر علاقوں کی طرح مٹہ بازار سمیت پوری مٹہ تحصیل میں تمام میڈیکل سٹور کو احتجاجاً بند ہونے سے عوام کو ادوایات ملنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مریض اپنے اپنے میڈسن کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے ہسپتالوں کی ایمرجنسی مریضوں کی بعض میڈیسن نہ ملنے سے ان مریضوں کو علاج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل سٹوروں کی بندش سے اس وقت انسانی جانوں کی ضائع ہونے کا خطرہ ہے ۔ اس موقع پر ضلعی کمیسٹ صدر خواجہ رشید، مٹہ صدر محمو ایوب ، عظمت علی خان نے بھی کمیسٹ ایسویسی ایشن سے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کا ہمارے مطالبات جب تک حل نہیں ہوتے تب تک ہڑتال جاری رہے گا۔کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں تو اتنی ادویات پہلے سے نہیں ہے اسلئے حکومت عملی اقدامات اٹھا کر میڈیکل سٹور والوں کیساتھ سنجیدگی کیساتھ معاملات حل کریں کیونکہ میڈیکل سٹور اور صوبائی حکومت کی اس تازہ جنگ میں غریب عوام کی جانوں کو خطرہ ہے جس کا فکر نہ میڈیکل سٹور والوں کو ہے اور نہ صوبائی حکومت کو ہے