اشتہار

کے ٹو کی مہم جوئی میں تیس گھنٹوں سے لاپتہ علی سدپارہ اور ٹیم کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری

اسلام آباد: دنیا کی دوسری بڑی چوٹیکے ٹوکو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش میں آج پھر سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

علی سدپارہ کے ٹو کو موسم سرما میں سر کرنے کی کوشش کے دوران دو روز سے لاپتا ہیں، ان کے ساتھ موجود دو غیر ملکی ساتھیوں کا بھی پتہ نہ چل سکا۔

اشتہار

گزشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کیا گیا لیکن خراب موسم اور تیز ہواؤں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آنے پر آپریشن کو معطل کردیا گیا تھا۔

قومی ہیروکی تلاش کا عمل کامیاب ہونے کے لیے پوری قوم دعاگو ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کہتے ہیں کہ علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیماؤں کی بحفاظت واپسی کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں محمد علی سدپارہ پاکستان کے قابل فخر ہیرو ہیں ان کی تلاش اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اشتہار

alisadparaclimclimbersk2k2winter2021Missingmountainwinterعلی سدپارہکوہ پیماکے ٹولاپتہمہم جوئی
Comments (0)
Add Comment

اشتہار