سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کے پی فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی ذخیرہ اندوزی منافع خوری اور ناقص خوراکی اشیاء کے خلاف کاروائیاں جاری ہے، تحصیل بریکوٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوات اسد قاسم کی تشکیل شدہ خصوصی ٹیم نے مقامی میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں بازار میں موجود خوراک کی اشیاء کا معاینہ کیا، اس موقع پر بڑی مقدار میں ملاوٹ شدہ چنا دال برآمد کیا گیا جس میں وزن بڑھانے کے لئے مختلف اشیاء کی ملاوٹ کی گئی تھی، عوام کو سرکاری نرخ نامے کے تحت خوردنی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے جانچ کی گئی اس کے علاوہ تندور اور بیکریوں کا معاینہ کیا گیا اور وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی فوڈ اتھارٹی سوات کے مطابق ضلع سوات میں ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سوات کے تمام تحصیل میں خوراک کی اشیاء کا معاینہ روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں۔