سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم نے خوراک گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، مینگورہ شہر کے نواحی علاقے رحیم آباد میں خفیہ اطلاع ملنے پر کے پی فوڈ اتھارٹی ضلع سوات کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی اور اپنے چار فوڈ سیفٹی افسران کے ہمراہ نامی گرامی ملٹی نیشنل مشروبات کی ایک ڈسٹری بیوشن ایجنسی پر چھاپہ مارا ۔ جہاں پر ہزاروں لیٹر مشروبات کی بوتلوں پر جعلی ایکسپائری تاریخ چھاپ دی گئی تھی۔
مذکورہ مشروبات جنوری کے مہینے میں ایکسپائر ہو گئے تھے جس پر مزید چھ مہینے کی جعلی ایکسپائری تاریخ چھاپ دی گئی تھی ۔ کے پی فوڈ اتھارٹی نے مشروبات قبضے میں لے کر ڈبلیو ایس ایس سی کے کچرہ تلف کرنے کے لئے متعین کردہ جگہ پر میڈیا ٹیم کی موجودگی میں ضائع کر دیا۔ ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی نے پشاور سے اپنے پیغام میں کہا کہ سوات ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور پورے صوبے میں مضر صحت خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔