اشتہار

کے پی کے حکومت کی سرکاری امور ڈیجٹل کرنے کے لیے پالیسی تیار

اشتہار

پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری امور ڈیجٹل کرنے کے لیے پالیسی تیار کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت حکومت کی ڈیجٹائزیشن پالیسی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیف آف ڈیجٹل پاکستان وژن کمپین تانیا ادریس نے بھی شرکت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیجیٹائزیشن سے سرکاری امور بغیر پیپر کے ہوجائیں گے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری امور کی ڈیجٹائزیشن کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے وقت کی بچت اور کارکردگی میں بھی بہتری آسکے گی جب کہ جدید دور کا تقاضا ہے کہ تمام سرکاری امور ڈیجٹل ہوں۔

اشتہار

CM KPK mehmood khanKPKPTI KPK
Comments (0)
Add Comment

اشتہار