زما سوات(12مئی2019ء)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت ولائیوسٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام مطمئن رہے، ایک خوشگوار تبدیلی ہمارے دروازے پردستک دے رہی ہے، عوام افواہوں پرکان نہ دھرے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکاہے، 70سالہ گندچندمہینوں میں صاف کرنامشکل ضرور ہے لیکن ہم نے اس گند کو پاک کرنے کاتہیہ کررکھاہے، عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کوحقیقی فلاحی مملکت بنایاجارہاہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی قوتوں کیطرف سے حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں کیونکہ ان لوگوں کے سابق حکمرانوں کے خلاف کہنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وقت کاتقاضا ہے کہ عوام ملک وقوم کیخلاف تمام سازشوں کوناکام بنانے کیلئے عمران خان کاساتھ دیں، تاکہ ان عناصرکودوبارہ ملک لوٹنے کاموقع نہ مل سکے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں یہ ملک ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوچکاہے، جہاں تک مہنگائی کاتعلق ہے تو یہ سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کانتیجہ ہے، سابق حکمرانوں نے بیرون قرض حاصل کرکے ملک کوگروی کردیا، موجودہ حکومت اب ملک کو صحیح سمت پرلانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی پرعمل پیراہے۔